اسلام آبا (اعتماد ٹی وی) حکومت نے پیٹرول و بجلی کی قیمت میں کمی کیا کی کہ اب تمام تر کسر باقی ماندہ چیزیں مہنگی کر کے نکالی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمتوں میں 27 روپے کا اضافہ بھی حکومت کا اطمینان نہ دلا سکا اس لئے اب سوئی گیس صارفین کو ایک زور دار جھٹکا دینے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا نے سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہی پہلے بھی سوئی گیس کے بل میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور اب پھر سے اضافہ کیا جارہا ہے۔
سوئی گیس جو سردیوں میں پاکستان میں نایاب ہو جاتی ہے اور صارفین موسم سرما میں ایل پی جی کے ذریعے اپنے معمولات زندگی کو نبھاتے ہیں اور کچھ لکڑیاں یا کوئلہ استعمال کرتے ہیں۔
حال ہی میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے بعد اب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ موسم گرما میں بھی کی جائے گی پاکستان میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں اور لاگت بڑھتی جارہی ہے عوام ایل پی جی کے استعمال کو جاری رکھیں۔ آئندہ 7یا 8 سالوں تک گیس پاکستان سے بالکل ختم ہو جائے گی۔
اوگرا نے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کے لئے منظوری دی ہے۔ اس اضافے کے بعد گیس کی قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ اور گیس کے صارفین پر 227 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
جبکہ سوئی ناردرن گیس کی کمپنی کی جانب سے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو 269 روپے کا اضافہ کرنے کی سمری دی گئی تھی جس پر اوگرا نے کمپنیوں کو اپنی سمری پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی اور اب اوگر ا نے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More