اعتماد ٹی وی: آج راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان میں 24 سال بعد بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا آنا پاکستانی عوام کے لئے انتہائی خوش آئند ہے

فواد چوہدری نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن کو بھی دعوت دیتا ہوں جو چھوٹے چھوٹے مارچ کرنے بیٹھی ہوئی ہیں ہم ان کو فری ٹکٹ مہیا کریں گے اور ان کے لئے چائے کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان بھی پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے آئیں گے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں۔
فواد چودھری کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کے بھی میچز ہوں کیونکہ انڈیا پاکستان میں کرکٹ کو بہت ہی محبت سے دیکھا جاتا ہے اور یہ ایک محبت بڑھانے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
آئی سی سی، پی سی بی اور آسٹریلوی حکام نے میں بھی سیریز کو خوش آئند قرار دے دیا۔ سی ای او پی سی بی نے بھی کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میچز کی سیریز سے بہت بڑھ کر ہیں۔