اہم خبریں

کرکٹ کے مداحوں کے لیے بری خبر، کرکٹ کی دنیا کا روشن ستارہ غروب ہوگیا۔

سڈنی () آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر شین وارن کی دنیاوی اننگز تمام ہوئی۔ لیجنڈری کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے باعث باون سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شین وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ وارن تھائی لینڈ میں اپنے گھر میں بے ہوشی کے حالت میں پائے گئے۔ طبی عملہ نے انہیں بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

 

 

Advertisement

شین وارن کا شمار دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ شین وارن نے ایک سوپینتالیس ٹیسٹ میچز میں سات سو آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں بھی وارن نے اپنی دھاک بٹھائی۔ ایک سوچورانوے ون ڈے میچز میں دوسوتیرانوے وکٹیں اڑائیں۔

 

 

Advertisement

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آسٹریلوی کرکٹ کیلئے دوسرا بڑا دھچکا ہے۔ آسٹریلیا کے روڈنی مارش بھی طویل علالت کےباعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں بھی دل کا دورہ پڑنے کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شین وارن نےآج صبح ہی روڈنی مارش کےانتقال پر تعذیتی ٹوئیٹرپیغام بھی دیا تھا۔ شین وارن کو دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ قومی کرکٹرز نے بھی شین وارن کے انتقال پر سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ شین وارن سے آج بہت سے کرکٹ بھی دنیا سے چلی گئی۔ وسیم اکرم نے وارن کو مایہ ناز باؤلر قرار دیتے ہوئے انکے اہلخانہ سے تعذیت کی۔ شاہدآفریدی نے شین وارن کو لیگ اسپن کی یونیورسٹی کا قراردیتے ہوئے لکھاکہ انہوں نے وارن سے بہت کچھ سیکھا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ شین وارن کے موت کی خبرناقابل یقین ہے۔ آج دنیائے کرکٹ کا بڑا نقصان ہوگیا۔ شین وارن کئی نوجوان کرکٹرز کیلئےمشعل راہ تھے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

1 month ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

1 month ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

1 month ago