اہم خبریں

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کے زخمی ہو گئیں، چہرے سے خون نکل آیا، تفصیل سامنے آگئی

خانیوال (اعتماد ٹی وی) خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی کوریج کرنے والا ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکراگیا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ بلاول بھٹو کے سیکیورٹی عملے نے ڈرون آپریٹر کو پکڑلیا۔

 

 

Advertisement

آصفہ بھٹو کو ملتان کے اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بلاول بھٹو کا موقف تھا کہ انہیں علم نہیں کہ جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا ہے۔

 

 

Advertisement

ڈرون کیمرا پی پی پی کے مارچ کی کوریج کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور اس دوران یہ واقعے پیش آیا۔ اس وقت خانیوال میں لانگ مارچ کے شرکا نعرے لگارہے تھے۔ ماحول پرجوش تھا۔ اچانک کوریج کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

 

 

Advertisement

بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے۔ بہن کے زخم پر اجرک رکھی۔ پیپلزپارٹی کے سیکیورٹی کے عملے نے ڈرون آپریٹر کو پکڑلیا۔ بعد میں بلاول نے بے نظیر بھٹو کی بیٹی کو بہت قرار دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کو ایمبولینس کے ذریعے ملتان کے مختار اے شیخ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

Advertisement

ذرائع کےمطابق آصفہ کے چہرے پر چار سے پانچ ٹانکے لگائے گئے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ بلاول بھٹو نے آصفہ زرداری کی ٹوئٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔ واقعے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ کی خیریت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کو چوٹ نہیں آئی ہو، آپ اور تمام شرکا محفوظ رہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago