کینڈا میں سبز رنگ کے کُتے کی پیدائش ؟
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) بیرون ملک گھروں میں پالتو جانوروں کو رکھنا معمولی بات ہے اور ان کی نگہداشت بھی اپنی اولاد کی طرح کی جاتی ہے۔ جرمنی میں ہر گھر کے لئے ایک بلی رکھنا لازمی ہے۔
کینڈا میں ایک جوڑے کے ہاں مادہ بُل ڈاگ “فریا” نے 8 بچوں کا جنم دیا۔ 8 پِلوں میں سے 7 پلے تو عام بُل ڈاگ جسیے ہی تھے لیکن ایک پِلا جو کہ باقی سے کچھ دیر کے بعد پیدا ہوا انوکھی رنگت لئے ہوئے تھا۔
کینڈین جوڑے”ٹریور اور آڈراموشر” نے جب آٹھویں پِلے کو دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ آٹھویں پِلے کی رنگت سبز تھی۔ جو کہ دنیا میں موجود کتوں کی رنگ سے بالکل منفرد تھی۔ سبز رنگ کے کتے کم ہی دیکھنے میں آئے ہیں۔
اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ کتوں میں سبز رنگ کی وجہ سبز رنگ کا مائع ہے جو کہ دوران حمل لبلبے سے خارج ہوتا ہے۔ سبز مائع مادہ کتیا کے جسم میں پھیل جاتا ہے جس کی وجہ سے پِلے کی رنگت پیدائش کے وقت سبز ہوتی ہے۔
لیکن عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی یہ سبز رنگ کم ہوتے ہوتے ختم ہو جاتی ہے اور یہ بھی اپنے ساتھی کتوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں۔ کینڈین جوڑے کا بھی یہ کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد سے ہر گزرتے دن پِلے کی سبز رنگت میں کمی آ گئی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ چند روز میں ہی وہ اپنے بہن بھائیوں جیسا نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More