Headlines

    وزیراعظم پاکستان کا ازبکستان کے صدر کے ساتھ مل کر بڑا منصوبہ بنانے کے اعلان، عوام کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری

    ٹرین کا نیا منصوبہ ؟

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی)   وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر کا استقبال ائیر پورٹ پر کیا۔ صد ر ازبکستان شوکت مرزا یوف پاکستانی وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان آئے تھے۔ یہ دونوں کی پہلی براہ راست ملاقات تھی۔

    Advertisement

     

    اس ملاقات میں دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کئے گئے۔ علاوہ ازیں عالمی و علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اُردو اور ازبک زبان تقریباً مشترک زبانیں ہیں ان کے 3 ہزار الفاظ ملتے جلتے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    صدر ازبکستان ایک تاجر وفد اور کابینہ کے ساتھ نورخان ائیر بیس پر پہنچے جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور وزیر اعظم عمران خان نے خود ان کو خوش آمدید کہا۔ وہاں پر موجود بچوں نے صد ر ازبک کو پھول کا گلدستہ پیش کیا اور انھیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

     

    Advertisement

     

    ازبکستان اور پاکستان ایک مشترکہ فلم بنارہے ہیں جو ظہیر الدین بابر کے کردار پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اس پر بھی اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کے راستے سے ٹرین کا رابطہ دونوں ممالک میں ہو۔

     

    Advertisement

     

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ان تعلقات کو تجارت میں اضافہ کر کے مزید مستحکم کیا جارہا ہے پاکستان اور ازبک کے درمیان تجارت میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    ازبک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے تھے ان دو روز میں وہ نہ صرف صدر پاکستان عارف علوی سے بھی ملاقات کی بلکہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ۔علاوہ ازیں معزر مہمان نے گرین پاکستان کے مقصد پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں ایک پودا بھی لگایا۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement