ایک ملک نے یورپی یونین میں شمولیت کے درخواست جمع کروادی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) یوکرین و روس کے مابین تنازع کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یورپی ملک مالدووا نے بھی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پیش کردی۔
مالدووا صدر مایاساندو نے بروز جمعرات یورپی یونین کے لئے باضابطہ درخواست پر دستخط کر دیے ہیں اور اس کی تصدیق برطانوی خبررساں ادارے”رائٹرز” نے کی ہے۔
صدر مالدووا نے یہ فیصلہ یوکرینی صدر کے یورپی یونین میں فوری رکنیت کے لئے دی گئی دستخط شدہ درخواست کے بعد کیا۔ اس خبر کو یوکرین کی خبر منظر عام پر آنے کے چند دن بھی ہی منظر عام پر لایا گیا۔
درخواست پر دستخط سے کچھ لمحے پہلے صدر مالدووا مایا ساندو نے کہا کہ مالدووا کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے 30 سال لگ گئے لیکن 30 سال بعد آج مالدووا اپنے مستقبل کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہے۔
مایا ساندو نے کہا کہ ہم دنیا میں امن اور خوشحالی کے حامی ہیں اور خود بھی اس کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہم یورپی یونین میں شمولیت کے لئے برسلز دارلحکومت بیلجئیم بھی درخواست بھیجیں گے۔ تاہم اس معاملے میں دونوں جانب کے سفارت کاروں کے مطابق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق یوکرین کی درخواست پر آنے والے مہینے میں یورپی یونین کے رہنماؤں کا غیر رسمی سربراہی اجلاس منعقد کیا جا سکتا ہے جس میں اس مُدعے پر بات چیت کی جا سکے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More