راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز 4 مارچ 2022 کا پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار کا واقعہ رونما ہوا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں سینکڑو ں افراد چل بسے اور زخمی ہوئے زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
ہر ادارے کی جانب سے اس واقعے کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت میں بہت سے خطرات کا حامل ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہے ۔ پاکستان کی 24 سالہ کوششوں کے بعد آسٹریلیا ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔
روالپنڈی کے سٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پشاور واقعہ کے سلسلے میں ، تمام کھلاڑی و کوچ اور سٹیڈیم میں موجود ہر شخص نے کھڑے ہو کر سر جھکائے رکھا۔ پشاور واقعہ کے بعد سے آسٹریلیا کی ٹیم کی حفاظت کے متعلق سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے آسٹریلیا ٹیم کے کوچ نے خبر رساں ادارے کو بیان دیا ہے کہ پاکستان میں آسٹریلیا ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے جب سے آسٹریلیا ٹیم پاکستان آئی ہے پاکستان میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاہم اس کے متعلق ماہرین سے رابطے میں ہیں۔ کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے لئے تیار ہیں ۔