لاہور (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد مسلسل جاری ہے اور حکومتی وزراء کا اس سلسلے میں بیان بھی آتا رہتا ہے کہ ان کو اس تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ یہ تحریک حکومت کے لئے تحریک اطمینان کا کام کرے گی۔
اب لگتا ہے کہ حکومت کو کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد صرف ایک پانی کا بلبلہ نہیں ہے اس لئے حکومتی اراکین نے بھی بیان بازی شروع کردی۔ اب مزید اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے بھی اپنے رابطے ہموار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔