Headlines

    “حکومت کو کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد صرف ایک پانی کا بلبلہ نہیں ہے اس لئے حکومتی اراکین نے بھی بیان بازی شروع کردی” تحریک عدم اعتماد کا اثر یا خوف حکومت نے بھی اہم فیصلہ کر لیا۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد مسلسل جاری ہے اور حکومتی وزراء کا اس سلسلے میں بیان بھی آتا رہتا ہے کہ ان کو اس تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ یہ تحریک حکومت کے لئے تحریک اطمینان کا کام کرے گی۔

     

    اب لگتا ہے کہ حکومت کو کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد صرف ایک پانی کا بلبلہ نہیں ہے اس لئے حکومتی اراکین نے بھی بیان بازی شروع کردی۔ اب مزید اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے بھی اپنے رابطے ہموار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

    Advertisement

     

     

    حال ہی میں شیخ رشید نے وزیر اعظم کو جہانگیر ترین سے بات کرنے کا مشورہ کیا۔ اب وزیر اعظم نے اس بات کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا ہے ۔

    Advertisement

     

    وزیر اعظم کا جہانگیر ترین اور عالیم خان سے رابطے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ سب چور مل کر ایک ہو گئے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ حکومت کو گرا دیں گے ان کا یہ ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ ان کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔جمہوری حکومت کو اس سے کو ئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

     

    Advertisement

     

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سندھ گورنر کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا کام دیا ہے ۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement