اہم خبریں

‘میرے ساتھ لیڈیز ونگ کی امبرین اور دیگر ورکرز بھی موجود تھیں۔ ہم لوگ وہاں استقبالیہ میں کھڑے تھے۔ ایسے میں ارسل خان اپنے ساتھ۔۔’ پی ٹی آئی خاتون کے ساتھ ایسی حرکت کہ پوری قوم شرمندہ۔۔

8 مارچ عورتوں کا دن اور ایک گھنوؤنا سچ۔

 

 

Advertisement

لاہور (اعتماد ٹی وی) 8 مار چ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک متنازع دن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ 8 مارچ کو عورتوں کا دن کہا جاتا ہے ۔ لیکن اب اس دن کا احترام و تقدس پامال کیا جا چکا ہے۔ مشرقی ممالک کی عورتیں مردوں سے برابری کے حقوق کا مطالبہ کرتی نظر آتی ہیں۔ اور اس حوالے سے مختلف بینرز اُٹھائے پھرتی ہیں۔

 

 

Advertisement

8 مارچ کے دن اس سال کوئی عورت مارچ تو نظر نہیں آیا لیکن کراچی میں ایک ایسا احتجاج دیکھنے میں آیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے اپنی ہی پارٹی سے متعلقہ افراد پر ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

 

 

Advertisement

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانہ میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی عہدیدار صنوبر خان نے مقدمہ درج کروایا۔ مقدمہ نمبر 293 ،سال 2022 بجرم دفعات 354،504 اور 506/34 کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ارسل اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

 

 

Advertisement

صنوبر خان نے بتا یا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ کی ورکر ہیں اور قائد آباد چوک ملیر پل کے نیچے لگائے گئے لیڈیز کنٹینر پر موجود تھیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے استقبال کے لئے لگا یا گیا تھا۔

 

 

Advertisement

مدعی نے بتایا کہ میرے ساتھ لیڈیز ونگ کی امبرین اور دیگر ورکرز بھی موجود تھیں۔ ہم لوگ وہاں استقبالیہ میں کھڑے تھے۔ ایسے میں ایک پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ارسل خان اپنے ساتھ 10 سے 12 نامعلوم افراد کو لئے لیڈیز کنٹینر پر چڑھ آئے۔

 

 

Advertisement

ان تمام افراد نے کنٹینر پر چڑھ پر ہمیں ہراساں کیا اور میرے ساتھ غلط زبان کے استعمال کے ساتھ ساتھ غلط حرکات کرنے لگے۔ تمام افراد نے بچ بچاؤ کرا کر ان افراد کو کنٹینر سے اُتار ا ۔ کنٹینر سے اُترنے کے بعد بھی ارسل خان گالم گلوچ کرتا رہا۔ اس تمام واقعہ کی گواہ لیڈیز ونگ کی امبرین اور دیگر عہدیدران بھی ہیں۔

 

 

Advertisement

پولیس نے تمام تر واقعے کا اندراج کرنے کے بعد معاملے کو تحقیق کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago