لاہور (اعتماد ٹی وی) ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چاق و چوبند اور چست نظر آئے۔ موٹاپا سو بیماریوں کی جڑ ہے ۔ جسم میں موجود چربی بہت سے بیماریوں کو خطرناک بنا دیتی ہے۔
اس سے جسم میں خون کی ترسیل میں رُکاوٹ ہوتی ہے۔ جو کہ ہارٹ اٹیک اور شوگر کی وجہ بن جاتی ہے۔ کچھ لوگ جم میں ورزش کر کے اپنا وزن کم کرتے ہیں کچھ خوراک میں تبدیلی کر کے۔
آج کل سوشل میڈیا پر اس سے متعلق لاتعداد ویڈیوز نظر آئیں گی ۔ طبی ماہرین نے بتا یا ہے کہ موٹاپے پر جتنی جلدی قابو پا لیا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ اگر اس معاملے میں نرمی کی جائے تو انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا اور وزن تیزی سے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنے امور کو صحیح سے انجام نہیں دے پاتے۔
جو لوگ چکنائی اور غیر حل پذیر چربی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں ان میں موٹاپا بڑھنے کے چانسز بنسبت عام افراد کے زیادہ ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پیٹ کی چربی کم کرنے کے زیادہ وزن اُٹھا کر مشقیں کی جائیں تو بہتر ہوتا ہے اور پیٹ پر موجود چربی کم ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ذہنی دباؤ بڑھتے جسم میں موجود ایڈرنل گلینڈ کو فعال کرتا ہے اس کے فعال ہونے سے ایک ہارمون خارج ہوتا ہے جس کو کارٹی سول کہا جاتا ہے ۔ اور کارٹی سیول سٹریس ہارمون ہے جس کی وجہ سے بھوک زیادہ لگتا شروع ہو جاتی ہے انسان کی خوراک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور یہ اضافہ وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔
خواتین میں وزن بڑھنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ مسائل کا بوجھ ذہن پر سوار کرتی ہیں اور اسکے نتیجے میں بھوک زیادہ لگنے کی وجہ سے خوراک میں اضافہ ان کی موٹاپے کو بڑھا دیتا ہے۔ اس لئے مناسب وزن کے ساتھ کی گئی ورزش ان بیماریوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
چکنائی والی اشیاء اور میٹھی اشیاء سے پرہیز بھی وزن میں کمی لاتا ہے لیکن اس کے لئے خوراک میں استعمال کی گئی اشیاء کے کاربوہائیڈریٹ، پروٹین کا معلوم ہونا ضروری ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More