اہم خبریں

عفان وحید کی شادی کی جھوٹی خبر پر عورت نے ایسا کام کر دکھایا کہ عفان کے گھر والے منہ دیکھتے رہ گئے

لاہور (اعتماد ٹی وی) شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر گردش کرتی ہی رہتی ہے۔ کبھی یہ خبریں حقیقت کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور کبھی محض ایک افواہ۔ ایسا ہی عفان وحید کے ساتھ ہوا، ان کی جھوٹی شادی کی خبر پھیلی تو ایک خاتون ان کے گھر آ کر سلامی دے گئیں۔

 

 

Advertisement

اداکار انٹرویو ز میں اپنے ساتھ ہوئے دلچسپ واقعات بتاتے ہیں حال ہی میں دئیے ایک انٹرویو میں عفان وحید نے بتایا کہ جس اداکارہ کے ساتھ بھی کام کروں ان کے ساتھ افئیرز اور شادی کی خبریں پھیل جاتی ہیں۔

 

 

Advertisement

پہلے حرا مانی کے ساتھ میرا ڈرامہ نجی چینل پر نشر کیا جارہا تھا تو حرا مانی سے میرا افئیر ہے ایسا مشہو ر ہوگیا ، اس کے بعد درفشاں اور اب رمشا کے ساتھ بھی میرا نام جوڑا جا رہا ہے۔

 

 

Advertisement

عفان وحید نے کہا کہ میں دوبارہ شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں 2016 میں میری شادی ہوئی اور کچھ عرصہ بعد ہی طلاق ہو گئی اس کے بعد سے میں نے شادی سے متعلق سوچا ہی نہیں ۔ ہاں یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا پر میری شادی سے متعلقہ خبریں پھیلتی رہتی ہیں۔

 

 

Advertisement

ایسا ہی رمشا سے میری شادی کی خبر کا میری ایک رشتے دار خاتون کو علم ہوا، تو وہ گھر آ کر ناراضگی کا اظہار کر نے لگی اور پھر سلامی دے کر گئی۔

 

 

Advertisement

میری والدہ کو بھی علم نہیں تھا انھوں نے مجھ سے تصدیق کی اور پھر ان خاتون کو سلامی کی رقم5000 روپے واپس کی اور حقیقت بھی ان کے گوش گزار کی کہ ایسا کچھ نہیں ہے میرے بیٹے کی جب شادی ہو گی تو سب کو خود مطلع کروں گی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago