اہم خبریں

یوکرین تنازع میں پھنسی خاتون نے اپنے 11 سالہ بچے کو تنہا 1000 کلو میٹر دور ملک بھیجا، لیکن ماں کی ممتا اتنی مجبور کیسے ہو گئی کہ اپنے لخت جگر کو تنہا چھوڑ دیا؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو کا دریا چل جائے گا۔

گیارہ سالہ بچے نے تن تنہا سفر کیا۔

 

 

Advertisement

آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ ماہ شروع ہوئے یوکرین و روس کے تنازع میں آئے روز کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے۔ یوکرینی حکمرانوں کی بہادری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بہادری بھی دیکھنے میں آئی۔ ہر شخص اپنے وطن کو دشمنوں سے بچانے کے لئے ڈٹا ہے۔

 

 

Advertisement

روس نے پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرینی شہر زپوریشیا پر قبضہ کر لیا ہے ۔ زپوریشیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ موجود ہے جو اس وقت روسی فوج کے قبضے میں ہے۔

 

 

Advertisement

زپوریشیا پر روسی فوج کے قبضے کے بعد ایک ماں نے اپنی محبت سے مجبور ہو کر اپنے 11 سالہ بچے کوتنہا ایک ہزار کلومیٹر دور سلواکیہ بھیج دیا۔ سلواکیہ میں بچے کی والدہ کے رشتے دار موجود ہیں۔

 

 

Advertisement

ماں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے بچے کو بچانے کی آخری کوشش کی اور بچے کے ہاتھ پرسلواکیہ میں موجود رشتے داروں کا فون نمبر لکھا اور اس کا پاسپورٹ ایک پلاسٹک کے بیگ میں رکھ کر بچے کو روانہ کیا۔ اسکے ساتھ والدہ نے سلواکیہ حکومت کو شکریہ کا خط بھی لکھ کر دیا۔

 

 

Advertisement

بچہ کو بذریعہ ٹرین روانہ کیا اور والدہ خود زپوریشیا میں اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے رُک گئی۔ بچے نے 1 ہز ار کلومیٹر کا سفر کیا اور سلواکیہ بحفاظت پہنچ گیا۔

 

 

Advertisement

سلواکیہ کی سرحد پر موجود حکام نےاکیلے بچے کا استقبال اچھی طرح کیا گیا اور اس کو اس کے رشتے داروں کے ہاں بحفاظت پہنچا دیا گیا۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago