اہم خبریں

خطر ناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ، مویشیوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) سندھ میں موجود مویشیوں بالخصوص گائے میں لمپی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وائرس کو کیٹل پوکس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وائرس اس سے پہلے کبھی جانوروں میں دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے گائے کے جسم پر چیچک کی طرح کے نشان نمودار ہوتے ہیں۔

 

 

Advertisement

لمپی وائرس سے جانوروں کی جلد پر دانے بنتے ہیں شروعات میں یہ گلٹی نما ہوتے ہیں پھر ان میں پیپ بھر جاتی ہے اور زخم سے خون رستا ہے۔ اس حالت میں جانور کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور ان کی صحت بگڑنا شروع ہوجاتی ہے۔ جانوروں کے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے دودھ دینے والے جانور دودھ کم دیتے ہیں۔

 

 

Advertisement

نذیر احمد کلہوڑو ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق یہ وائرس ہوسکتا ہے بھارت یا ایران سے درآمد کئے گئے مویشیوں میں موجود ہو اور مکھیوں ، مچھروں کی وجہ سے پاکستان کے جانوروں میں پھیل رہا ہے ۔

 

 

Advertisement

اس وائرس کی وجہ سے جانوروں کی شرح اموات دو فیصد ہے ۔ پنجاب میں تا حال ایسا کوئی جانور دیکھنے میں نہیں آیا جس میں یہ وائرس کا خدشہ ہو۔

 

 

Advertisement

ماہرین نے اس وائرس کی ویکسین تیار کی ہے اور مختلف جانوروں پر اس کے مثبت نتائج نظر آئے ہیں لیکن ماہرین نے فی الوقت گائے کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔ اس طرح کا گوشت اور دودھ انسانی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

1 month ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

1 month ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

1 month ago