پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ایف کے ایم این ایز کے ساتھ سکیورٹی کے طور پر انصارالاسلام کے لوگوں کے داخلے پر پولیس کا آپریشن ہونے کے بعد معاملات کافی گرم ہوگئے ہیں۔
پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ایف کے ایم این ایز کے ساتھ سکیورٹی کے طور پر انصارالاسلام کے لوگوں کے داخلے پر پولیس کا آپریشن ہونے کے بعد معاملات کافی گرم ہوگئے ہیں۔
فضل الرحمان کے ایم این ایز اور انصار الاسلام کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد حکومت کے لیے کافی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے پورے پاکستان میں کاروبار اور سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے مولانا فضل الرحمان نے پورے پاکستان میں اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد پہنچنے کا بھی کہا ہے
مولانا کے اس اعلان کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کی جس میں شیخ رشید نے بڑے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون پھر ان کو ہاتھ میں لے گا
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کہ انصار الاسلام کے لوگ بغیر کسی ہتھیار کے آئے تھے۔ شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں مولانا فضل الرحمن نے بیان دیا تھا کہ ہم نے لاٹھیاں تیل میں بھگو کر رکھی ہوئی ہیں۔ اور ہم ان کو استعمال کرنے کے لیے بھی تیار ہیں
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کو “مولانا” ہی کہوں گا
یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے جلسے میں کہا تھا کہ فضل الرحمن کو مولانا کہنا گناہ ہے۔