اہم خبریں

نااہل اور کرپٹ حکمران اب گھر کی راہ لے ۔شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر شہباز شریف نے کہا کہ یہ صرف میری یا میری پارٹی کی نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ اب یہ مہنگی اور کرپشن سے بھرپور حکومت گھر جائے۔

 

 

Advertisement

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے ہم موجودہ حکومت کو آئین کے مطابق شکست دیں اور اس حکومت کو ہٹا کر قوم کو دوبارہ موقع دیں کہ شفاف انتخابات کے ذریعے حکمران کو چنیں۔

 

 

Advertisement

شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت میں موجود حکومتی اتحادیوں سے رابطے بڑھائے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ سیاست ہے اس میں کوئی بھی بات ختمی نہیں ہوتی کوشش جاری ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

 

 

Advertisement

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تحریک کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ نئے انتخابات شفاف ہونگے اور پنجاب پر وزرات کا فیصلہ بھی پارٹی مشاورت کے بعد ہی ہو گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago