اہم خبریں

بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ! وزیراعظم اپنی ہی بات سے مکر گئے۔

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) رواں ماہ ہی پاکستانی حکومت نے بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو بڑی خوشخبری دی۔

 

 

Advertisement

وزیر اعظم پاکستان نے عوام کو یقین دلایا کہ آنے والے بجٹ سے پہلے بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بجٹ سال 2022 جون میں پیش کیا جائے گا ۔

 

 

Advertisement

وزیر اعظم کے اس اعلان سے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن یہ خوشی بھی دو پل کی ثابت ہوئی اور عوام کو یہ خوشی راس نہیں آئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے وعدے ہمیشہ کی طرح کھوکھلے ثابت ہوئے ۔

 

نیپرا نے وزیراعظم کے اعلان کو نظرانداز کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے پچانوے پیسےفی یونٹ اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جنوری 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔فیول ایڈجسٹمنٹ کا یہ اضافہ مارچ 2022 کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

 

 

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد کیا گیا۔اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ پاور سیکٹر میں سبسڈی کا نئے سرے سے تعین کر نے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago