پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو اپنے الفاظ کی وجہ سے بہت مرتبہ مزاح کا نشانہ بنے ہیں لیکن ان کی صحت کو اس بات سے ذرا برابر فرق نہیں پڑتا بلاول بھٹو تو بلاول بھٹو، لگتا ہے پارٹی اراکین بھی اپنے لیڈر کے اس انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو کی کوئی بھی تقریر دوبارہ سے چیک نہیں کی جاتی یا پھر جوش میں وہ اُلٹا بول جاتے ہیں ۔ اللہ ہی جانے کیا حقیقت ہے لیکن بلاول کا ایک بیان بہت عرصہ تک زبان زد عام رہتا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلاول کی اُردو کی کمزوری کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اُردو تو سکھا دو ۔ ملک سنبھالنے کا کام بچوں کا نہیں ۔ جو پندرہ سال میں اُردو نہیں سیکھ سکا وہ ملک کیا سنبھالے گا۔
پندرہ سال پہلے بلاول کا بیا ن آیا” جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے ، زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے” اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کافی دلچسپ ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا اور دنوں میں یہ زبان زد عام ہوگیا ۔
پھر بلاول بھٹو نے انڈے کلو کے حساب سے اور آلو درجن کے حساب سے مہنگے ہونے کا بیان دیا۔ جس پر عوام کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کے پیچھے موجود افراد بھی ہنسنے لگ گئےلیکن کسی نے ان کو غلطی سے مطلع نہیں کیا۔
بلاول نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مارچ میں عوام سے خطاب کے دوران پھر سے ایسا بیان دیا کہ عوام کا قہقہہ نکل گیا۔ بلاول بھٹو نے پرجوش انداز سے تقریر کے دوران کہا ” کانپیں ٹانگ رہی ہیں” حالانکہ ان کو کہنا تھا “ٹانگیں کانپ رہی ہیں” لیکن بلاول کی زبان لڑکھڑا گئی اور ان سے غلط الفاظ نکل گئے۔
جس پر نہ صرف نیوز میڈیا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہورہے ہیں بلکہ ٹک ٹاک صارفین نے اس ایک بیان پر ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز بنا کر ایک ہی رات میں بہت شہرت حاصل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک ،ٹویٹراور انسٹا گرام پر مختلف مزاحیہ پوسٹ کے ساتھ میمز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
بلاول کے بیانات کی وجہ سے بلاول کا تو خوب مذاق بنتا ہے لیکن ان کے بیانات باقیوں کو مشہور کر دیتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More