Headlines

    “خاتون اول پیسے لئے بغیر پنجاب میں کوئی ٹرانسفر نہیں کرتی” بلاول زرداری نے نئے راز افشاں کر دئے۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون اول کے حوالے سے بہتان تراشی کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک خاتون اول کو رقم نہ دی جائے پنجاب کے کسی عہدے کی پوسٹنگ نہیں ہوتی ۔ بلاول کے اس بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے ۔

     

     

    Advertisement

    سیاست میں ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنا ایک عام بات ہے۔ تاہم اب اس میں خاندانی افراد کو بھی ملوث کیا جاتا ہے۔ گزشتہ حکومت کے دور میں کسی بھی طرح خاتون اول کے حوالے سے کوئی بات منظر عام پر نہیں آئی ۔ موجود ہ دور حکومت میں خاتون اول پر ہر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے گئے جس کی وجہ سے پیکا قانون نکالا گیا۔

     

     

    Advertisement

     

    تاہم بلاول بھٹو نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے ہمیں تو اپنے ذرائع سے یہی کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں کہ پنجاب کے مختلف اداروں کی کرپشن میں خاتون اول ملوث ہیں ۔ ا س کے ساتھ ساتھ بلاول نے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے متعلق بھی بیان دئیے کہ علیمہ خان کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا گیا کہ سلائی مشین بیچ بیچ کر اپنا کچن چلایا ۔ اس بیان پر تو کوئی بچہ بھی یقین نہیں کرے گا ۔

     

    Advertisement

     

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے لئے تو خاتون اول قابل احترام ہیں ۔ میں نے ہمیشہ ان سے عزت سے بات کی لیکن اب ہمیں ذرائع سے پتہ چل رہا ہے کہ خاتون اول نے رشوت کا بازار سرگرم کر رکھا ہے اور ہر سیٹ کی رقم مقر ر ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمجھ دار تھے انھوں نے وہاں رقم لگائی جہاں سے فائدہ ہی حاصل ہونا تھا ۔

    Advertisement

     

     

    بلاول بھٹو نے اپنے والداور سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پر بے بنیاد اور جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں ۔ جس سے آصف علی زرداری کو ذرہ برابر فرق نہیں پڑتا ۔ عمران خان کسی کا احترام نہیں کرتے ، مولانا فضل الرحمان کے لئے نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں ایسی زبان ان کو زیب دیتی ہے کیا ۔

    Advertisement

     

     

    بلاول نے کہا کہ عمران خان جمعیت علماء اسلام کی تاریخ دیکھ لیں ان کی کیا حیثیت کے پاکستانی تاریخ میں ۔ بلاول نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کے لئے ایسے کلمات کا استعمال نہیں کیا جیسا کہ عمران خان کرتے ہیں ۔ یہ ابھی تک اپنا گزارہ کرکٹ کے کھلونے بیچ کر رہے ہیں ۔ ان کے خلاف کئی کیس لندن میں چل رہے ہیں۔ جلد ہی عمران خان اپنے اعمال کی سزا بھگتیں گے ۔

    Advertisement

     

     

    آپ کو بتاتے چلے دوسری گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے واقعے کو لے کر ملک میں ایک غیر یقنی کا عالم پایا جا رہا ہے ۔

    Advertisement

     

     

    عوام سمیت حکومتی اہلکار بھی اس سے بے خبر ہے کہ آخر ملک میں ہونے کیا جا ریا ہے ۔ جبکہ حکومت کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیر متعلقہ افراد موجود تھے، جو کہ تقریبا 70 کے قریب تھے اور  ان سے مذاکرات کر کے ان کو نکلنے کے لئے کہا مگر ان کی طرف سے بات نا ماننے پر یہ آپریشن کیا گیا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement