آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) روس و یو کرین کے درمیان جاری تنازعے کو روکنے کے لئے تمام ممالک پابندیاں لگا رہے ہیں۔
روس نے اس حوالے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تیل پر روک لگائی گئی تو نتائج بہت بڑے ہونگے۔ اس کے باوجود دیگر ممالک کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ بیرونی اثاثے بھی منجمند کئے جا رہے ہیں ۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پابندیوں کو نہ ہٹایا گیا تو تمام ممالک کی معشیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا اور وہ سب کی پہنچ سے باہر ہو جائے گا ۔ امریکہ نے روس سے تیل درآمد کرنے کی مقدار میں کمی کر دی ہے ۔
کہا یہ جا رہا ہے کہ اب روس کا نشانہ پولینڈ ہے۔ حال ہی میں پولینڈ نے امریکہ کو اپنے طیارے مگ 29 دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب روس کے دھوے کے پیش نظر امریکہ نے دو پیٹر یارٹ بیٹریوں کو جرمنی سے پولینڈ منتقل کر دیا ہے لیکن یہ مقامات مکمل طور پر خفیہ رکھے گئے ہیں۔
پینٹاگون نے ان دو پیٹر یارٹ کو پولینڈ میں منتقل کیا ہے ان پیٹر یارٹ کی صلاحیت یہ ہے کہ زمین سے فضا میں اپنا نشانہ چن لیتی ہے۔
امریکہ نے یہ دفاعی نظام پولینڈ کی اجازت اور نیٹو کے آرٹیکل پانچ کے تحت متعین کیا ہے۔ انھوں نے بیان دیا ہے کہ ان تنصیبات کا مقصد صرف اور صرف اپنے ملک کا دفاع کرنا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More