اہم خبریں

صباء قمر نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا پول کھول کر رکھ دیا۔

پابندیوں کے باعث پاکستان کی فلم انڈسٹری ترقی کے نہیں کر سکتی ! صباء قمر

 

 

Advertisement

لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر اپنے پہناووں اور بیانات کی وجہ سے ہمیشہ کنٹرورسی کا شکار رہتی ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ ان کا کوئی پلبکسٹی سٹنٹ ہو۔حال ہی میں انھوں نے بھارتی نجی ادارے کو ایک انٹرویو دیا۔ یہ انٹرویو بھارتی نجی خبررساں ادارے “پریس ٹرسٹ آف انڈیا” کو لاہور سے بذریعہ فون دیا گیا۔

 

 

Advertisement

صبا ء قمر نے انٹرویومیں اپنے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے تجربات کو شئیر کیا اور بتایا کہ “ہندی میڈیم” فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنا ان کے لئے اعزاز سے کم نہیں تھا۔اس فلم میں میرے کام کی تعریف ودیابالن نے بھی کی۔ جب بھارتی اداکاروں کے منہ سے اپنی تعریف سنی تو مجھے لگا کہ میں تو چاند پر ہوں۔

 

 

Advertisement

مزید کہا کہ جب میر ا نام فلم فئیر ایوارڈ میں بھارتی اداکاروں عالیہ بھٹ ، ودیا بالن، کنگنا رناوت اور سری دیوی کے ہمراہ لیا گیا تو میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ۔میرا نام بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں بھارتی اداکاروں کے ساتھ شامل کیا گیا۔

 

 

Advertisement

صبا قمر نے بھارت کی خوشامد کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کا مواد پاکستانی انڈسٹری کے مقابلے میں بہتر ہے۔ بھارت میں اب ساس بہو کی سیاست پر مشتمل ڈرامے ختم کر دئیے گئے ہیں اور کرداروں کو حقیقی روپ دیا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ بھارت میں کسی سین کی پابندی نہیں۔

 

 

Advertisement

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری ابھی تک دقیانوس سوچ رکھتی ہے۔ کوئی بھی بولڈ سین یہا ں نہیں کیا جا سکتا ۔ اب اتنا ہوا ہے بولڈ مکالمے اور بولڈ موضوع ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں۔ اگر اللہ نے چاہا تو میں ہندی میڈیم جیسی اچھے مواد پر مشتمل فلموں میں ضرور کام کروں گی۔

 

 

Advertisement

11 مارچ2022 کا نعمان اعجاز اور صباقمر کی پاکستانی فلم “موسٹر شمیم ” بھارتی اسٹیریمنگ ویب سائٹ پر زی فائیو پر نشر کی جائے گی۔یہ انٹرویو اسی سلسلے میں لیا گیا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago