اہم خبریں

بھارت کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے حق میں نہیں اس لئے۔۔۔ وزیراعظم نے سب بتا دیا۔

بھارت کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے حق میں نہیں اس لئے۔۔۔ وزیراعظم نے سب بتا دیا۔

 

 

Advertisement

اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلیوی میڈیا کو انٹرویو دیا۔

 

 

Advertisement

اس انٹرویو میں پاکستان کے بھارت سے تعلقات اور دیگر بہت سے ایشوز پر بات کی گئی ۔ انٹرویو کے میزبان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریک چیپل تھے۔

 

 

Advertisement

کرکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت رکھتی ہے ان کا جوش و جذبہ دیدینی ہوتا ہے ۔ اسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کا ساری عوام بے صبری سے انتظار کر رہی ہے لیکن پاکستان میں ہوئے نا خوشگوار واقعات اس کرکٹ کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے تھے۔ اس وجہ سے اسٹریلیوی ٹیم کا دور پاکستان منسوخ ہوتا رہا ۔

 

 

Advertisement

عمران خان نے بتا یا ناخوشگوار سے متعلقہ واقعات نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا ۔ پاکستان کی ساکھ تمام دنیا میں کم تر ہوتی گئی ۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہے کہ ہماری حکومت نے یہ سہرا بھی اپنے سر باندھا اور آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے آئی ۔ فائنل میچز کے لئے گراؤنڈ میں اچھی پچ کا ہونا ضروری ہے ۔ اور کرکٹ انتظامیہ کو اچھی پچز بنانے پر دھیان دینا چاہیے ۔

 

 

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ مصروفیت کے باعث میں کرکٹ نہیں دیکھ پاتا البتہ اس حوالے سے اخبارات کا مطالعہ کرتا ہوں ۔ بھارت سے تعلقات کے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا ہندوستان میں اب ہندو راج ہے ۔

 

 

Advertisement

موجودہ حکومت ہندوازم کو فوقیت دے رہی ہے ۔ وہاں اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ مسلمان اقلیتیں بھی وہاں محفوظ نہیں ۔

 

 

Advertisement

بھارت میں اقلیتوں کے لئے کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ۔ سوشل میڈیا پر آئے روز بھارت کے متعلق متنازع صورتحال زیر بحث ہوتی ہے لیکن بھارتی حکومت کو اس کا ذرہ برابر فرق نہیں پڑتا ۔

 

 

Advertisement

اس لئے پا ک بھارت مذکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نظر نہیں آ رہی ۔ بھارت کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے لئے بھی نفرت انگیز ہے ۔

 

 

Advertisement

دونوں ممالک کے آپسی معاملات میں کشیدگی کی وجہ سے کر کٹ بھی متاثر ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کا برابر نقصان ہو رہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کو اہمیت دی ہے کسی بھی صورت میں ملٹری کاروائی کے نتائج اچھے نہیں نکلتے ۔

 

 

Advertisement

تنازعہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ معاملات کا حل ڈپلومیسی سے ہی ممکن ہے ۔ عالمی سطح پر معاملات کی کشیدگی کا اثر ترقی پذیر ممالک پر ہوتا ہے غریب ممالک کی معشیت تباہ ہو جاتی ہے ۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف حکومت کے خلاف عدم اعتماد مہم چلائی جا رہی ہے، جس سے عوام میں بے چینی کا عالم ہے۔

 

 

Advertisement

ایک طرف حکومتی دعوی ہے کہ وہ تحریک کو ناکام کر دینگے اور دوسری طرف اپوزیشن کا عزم ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹا دینگے ۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago