اہم خبریں

ٹریفک قوانین کی پابندی لازم اب کوئی بچ نہیں پائے گا، نیا ہوشربا قانون متعارف

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کی موجودہ حکومت نے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لئے اسپیڈ چیکنگ کیمرے لگائے اور ای – چالان کا نظام متعارف کروایا ۔

 

 

Advertisement

 

اس سے  متعلقین کو چالان  بذریعہ ڈاک بھیج دیا جاتا ہے ۔ اسطرح ٹریفک کے قوانین کی پابندی کروانے کے لئے موجودہ حکومت نے  چالان کی قیمتیں بڑھا دیں ۔

 

Advertisement

 

500 روپے کے چالان کو بڑھا کر 2000 کردیا اور  2000 روپے کے چالان کی قیمت 5000 کردی ۔ وجہ صرف ٹریفک قوانین کی پابندی کو لازم بنانا تھا۔ جس میں ون وے ٹریفک ، ہیلمٹ نہ پہننا ، سیٹ بیلٹ نہ لگانا اور دوران ڈرائیونگ  فون کا استعمال شامل ہیں ۔

 

Advertisement

 

اسی لئے اب مینول چالان کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹریفک وارڈنز اب سے ٹریفک کے قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے چالان  ، چالان بُک میں درج نہیں کریں گے  بلکہ اب سے وارڈنز کو  سمارٹ پرنٹر دیئے جائیں گے جس سے وہ ای چالان کریں گے۔ اس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 23 مار چ سے کیا جائے گا ۔

 

Advertisement

 

ای –چالان کے اس نظا م سے ٹریفک پولیس کے نظام کو شفا ف کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی ای چالان کے ذریعے پنجاب بھر کے تمام چالانوں کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ٹریفک حکام سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا اب سے چا لان بُک کی بجائے آن لان سسٹم رائج کیا جائے گا ۔ اس میں آن لائن چالان کر کے سمارٹ پرنٹر کے ذریعے سلپ جاری کی جائے گی ۔

 

Advertisement

 

 

ٹریفک  پولیس کے موبائل میں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی جائے گی اور اس کو پرنٹر سے منسلک کر دیا جائے گا۔ چا لاننگ افسر کی بیٹ، ایریا ، مکمل تفصیلات اور خلاف ورزی کرنے والوں کا تمام ڈیٹا  اس میں درج کر کے اپ لوڈ کیا جائے گا اور پرنٹ جاری کر دیا جائے گا ۔

Advertisement

 

 

ڈی آئی جی کے حکم پر اس پائلٹ پرجیکٹ پر عملدرآمد شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے لئے پرنٹرز کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

Advertisement

 

 

ہر ضلع کے چالاننگ افسران کی تعداد کا شمار کیا جا رہا ہے اور اتنے ہی پرنٹر خریدے جا رہے ہیں۔ 23مارچ کو ان پرنٹرز کو مختلف شہروں میں چالاننگ افسران کو تقسیم کر کے ای چالان کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے ای چالان کے حوالے سے چالاننگ افسران کی ٹرینگ کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago