اہم خبریں

‘آپ سے کہا تھا کہ 172 بندے لے آئیں اور جیت جائیں مگر آپ۔۔۔۔۔” شیخ رشید کے بیان نے سب کی دوڑیں لگوا دی۔۔

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وفاقی وزیر داخلہ نے  اسلام آباد میں میڈیا  میں پارلیمنٹ لاجز واقعے کی شدید مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ سیاست اس کو نہیں کہتے کہ آپ قانون ہاتھ میں لینا شروع کر دیں۔ اور 50 لوگوں پارلیمنٹ لاجز میں لا کر پولیس پر غلط کام کریں۔ 5 پولیس اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں  ارکان اسمبلی کی ان کے خاندان  رہائش پذیر ہیں۔

 

 

Advertisement

 

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے آج بھی یہی کہتا ہوں کہ باز آجائیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ورنہ قانون ان سے نپٹنا خوب جانتا ہے۔ اگر مخالف تنظیموں کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہاتھا پائی پر اُتر آئیں گے۔

 

Advertisement

 

 

شیخ رشید نے کہا کہ اب اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا تو ان پر  دفعات لگا کر  پرچہ کاٹا جائے گا ۔ ہم  قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کھلی چھوٹ نہیں دیں گے ۔  کچل کر رکھ دیں گے خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا سربراہ اور طاقتور شخصیت ہی کیو ں نہ ہو۔

Advertisement

 

 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہمیں اچھی اطلاعات موصول نہیں ہورہی۔   اس پر بھی ہم نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر میں کوئی جھوٹی دفعات شامل نہیں کی۔ آپ سے کہا تھا کہ 172 بندے لے آئیں اور جیت جائیں اگر آپ کے پاس بندے پورے نہیں تو ایسے اوچھے ہتکھنڈے اپنانے سے وہ مکمل نہیں ہو جائیں گے۔ گیٹ پر قبضہ کر کے اپنے بندے پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیے اور کامران مرتضیٰ پولیس کے لئے نازیبا کلمات استعمال کر تا رہا۔

Advertisement

 

 

یہ جمہوریت نہیں ہے اور نہ  ہی جمہوریت کا مطلب مخالفت میں اس حد تک بڑھنا کے ملکی اداروں کے ہی خلاف بولنا  شرو ع کر دیں۔ فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان نے  روس و یوکرین تنازعہ میں غیر جانبداری کا مظاہر ہ کر کے معاملہ فہمی کا ثبوت دیا ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago