اہم خبریں

کووڈ 19 کی وجہ سے مائیکرونیشن کا رجحان بڑھ رہا ہے، یہ انوکھا رجحان آخر ہے کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائینگے۔

امریکہ کے شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے مائیکل مائر نے انوکھا کام کرنے کا منصوبہ بنا کر اس پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا۔ انھوں نے کریبین سمند ر میں ایک جزیر ہ خرید لیا۔

 

 

Advertisement

اس جزیرے کو خریدنے مقصد انوکھا اور دلچسپ تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ جزیرہ خرید کر وہ یہاں ایک نیا ملک آباد کریں گے جوکہ آزاد خود مختا ر ہو گا ۔ اس ملک کی اپنی کرنسی اپنا پرچم اور قومی ترانہ ہوگا۔

 

 

Advertisement

مائیکل مائر نے اس کے ایک باقاعدہ کمپنی بنائی ہے۔ اس کمپنی کا نام “لیٹس بائے این آئی لینڈ” ہے مائیکل مائر نے تقریباً اڑھائی لاکھ ڈالر جمع کئے اتنی رقم جمع کرنے کے بعد انھوں نے سوا ایکڑ کا ایک چھوٹا سا جزیرا خرید کر اس کا نام “کافی کائے” رکھا۔

 

 

Advertisement

اس جزیرے کا نام کافی کائے بہت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ۔ جزیرے کو فضا سے دیکھا جائے تو یہ کافی کے بیج جیسی شکل رکھتا ہے جزیرہ بیلز شہر سے 15 منٹ کی سمندری مسافت پر موجود ہے ۔جزیرہ مختصر اور چھوٹے سے ساحل پر مشتمل ہے۔

 

مائیکل مائر نے اس جزیرے کے شئیر ز رکھ دئیے ہیں اور شئیرز کی رقم بتیس لاکھ ڈالر مختص کی ہے۔ اب تک وہ 100 شئیرز کو کامیابی سے بیچ چکے ہیں۔

Advertisement

 

 

مزید افراد کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے اپنے اس منصوبے کا پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فلپائن انڈونیشیا کے علاوہ دیگر خطوں میں موجود چھوٹے جزیروں کی فہرست بنائی ہے جس میں سے لوگوں نے کافی کائر جزیرے کا پسند کیا اور اپنی رقم اس پر لگائی۔

Advertisement

 

 

مائیکل مائیر کے مطابق وہ چھوٹے چھوٹے جزیروں پر خرد ممالک بنا سکتے ہیں جن کو مائیکرو نیشن میں کہا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں موجود چھوٹے جزیروں پر آزاد مائیکرو نیشن بنائی جا سکتی ہیں ۔

Advertisement

 

 

ا س حوالے سے انھوں نے پرنسپیلٹی آف سی لینڈ کی مثال دی ہے جو دوسری جنگ عظیم میں برطانوی ساحلوں سے دور لڑائی کا مرکز بنا اور پھر 1967 میں اس نے آزاد ملک کا درجہ حاصل کر لیا ۔

Advertisement

 

 

مائیکل نے کہا کہ کورونا وباء جیسی بیماریوں اور عالمی سطح پر ہونے والے تناظر کے پیش نظر مائیکرو نیشن کی جانب لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ چھوٹی آبادی پر مشتمل آزاد ملک لوگو ں کے لئے کافی دلچسپی کا باعث ہیں۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago