آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) ماہرین بیماریوں کی تشخیص کے لئے مختلف جانوروں کو تیار کرتے ہیں اور مشاہدات سے نتائج نکالتے ہیں لیکن اس مرتبہ سائنسدانوں نے جانوروں کی بجائے جس کا انتخاب کیا ہے وہ حیران کن بات ہے ۔ ماہرین نے زمین پر موجود حشرات میں سے چیونٹیوں کو چُنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، پیرس میں جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیونٹیوں میں چیزو ں کو سونگھنے کی قدرتی صلاحیت موجو دہے اپنی اس صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سرطان جیسی موذی مرض کی تشخیص با نسبت دوسرے جانداروں کے زیادہ تیز رفتاری سے ہو سکتی ہے۔
سی آر این ایس فرانس میں ایک منصوبے پر کام کے دوران سائندانوں نے تجربہ کیا ہے کہ چیونٹیاں سرطان کے خلیات کی شناخت بہت جلد اور درست طریقے سے کرتی ہیں۔ کتوں کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے لیکن ان کی تربیت اور دیکھ بھال پر بہت خرچ آتا ہے۔