Headlines

    کینسر جیسے مرض کی تشخیص کے لئے سب سے تیز ترین اور کم خرچ والا طریقہ چیونٹیوں کو تربیت یافتہ بنانا ہے۔

    آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) ماہرین بیماریوں کی تشخیص کے لئے مختلف جانوروں کو تیار کرتے ہیں اور مشاہدات سے نتائج نکالتے ہیں لیکن اس مرتبہ سائنسدانوں نے جانوروں کی بجائے جس کا انتخاب کیا ہے وہ حیران کن بات ہے ۔ ماہرین نے زمین پر موجود حشرات میں سے چیونٹیوں کو چُنا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق ، پیرس میں جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیونٹیوں میں چیزو ں کو سونگھنے کی قدرتی صلاحیت موجو دہے اپنی اس صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سرطان جیسی موذی مرض کی تشخیص با نسبت دوسرے جانداروں کے زیادہ تیز رفتاری سے ہو سکتی ہے۔

     

     

    سی آر این ایس فرانس میں ایک منصوبے پر کام کے دوران سائندانوں نے تجربہ کیا ہے کہ چیونٹیاں سرطان کے خلیات کی شناخت بہت جلد اور درست طریقے سے کرتی ہیں۔ کتوں کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے لیکن ان کی تربیت اور دیکھ بھال پر بہت خرچ آتا ہے۔

     

     

    کتوں کی نسبت چونٹیوں کی تربیت پر خرچ کم آتاہے اور وہ جلدی ہی تربیت حاصل کر لیتی ہیں کتے کی تربیت میں ایک سال تک کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ لیکن چیونٹیاں صرف چند منٹوں میں اس قابل بن جاتی ہیں۔ فارمیکاع سکانوع کی چیونٹیوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ نامیاتی مرکبات کو سونگھ کر شناخت کر سکتی ہیں۔

     

     

     

    ماہرین نے پہلے مرحلے میں چھاتی کے سرطان کے دوٹیسٹوں کے لئے چیونٹیوں کو تربیت دی گئی۔ ان کو اس میں کامیابی حاصل ہو ئی کہ چیونٹیوں نے کتوں کی طرح ہی کامیابی سے سرطان شدہ اور غیر سرطان شدہ خلیا ت کی نشاندہی کی ۔ چیونٹیوں میں باسی غذا ، دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ بہت سے امراض کی شناخت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔

     

     

     

    کینسر جیسے مرض کی تشخیص کے لئے سب سے تیز ترین اور کم خرچ والا طریقہ چیونٹیوں کو تربیت یافتہ بنانا ہے۔