اپوزیشن آج جو کر رہی ہے ہم بھی جب اپوزیشن میں تھے یہی کرتے تھے۔وزیر داخلہ شیخ ریشد
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ لاجز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو پچھاڑ کے رکھ دیا تھا۔ اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا تھا۔
تحریک عد م اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے موجود وزیر اعظم ہیں اور وہ اپنی مدت مکمل کر کے ہی جائیں گے۔ اس تحریک سے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
مسلم لیگ ق کی ناراضگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بیان دیا تھا کہ دو تین سیٹوں والے بھی آج ہم سے وزارت کا سوال کر رہے ہیں۔ اس بیان کو ق لیگ کے رہنماؤں سے کو ئی تعلق نہیں تھا۔ میں احسان فراموش نہیں ہوں چوہدری ظہور الٰہی اور خواجہ صفدر میرے بھائیوں کی طرح ہیں ۔ ان کے مجھ بے شمار احسانات ہیں۔
میری چوہدری برداران سے کوئی پرخاش نہیں ہے مجھے وہ وقت یاد ہے جب چوہدری شجاعت کی والدہ مجھے گھر سے کھانا بھجوایا کرتی تھی ۔ چوہدری شجاعت کو میں اپنا بھائی مانتا ہوں ان کے خلاف نہ کوئی بات سوچی ہے نہ کر سکتا ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 15 مارچ کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور یہ حکومت کا نہیں اسپیکر کا فیصلہ ہے اس فیصلے کو عدالت بھی بدلنے کا حق نہیں رکھتی۔
15 تاریخ کے بعد عمران خان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ حکومت مخالف تنظیموں سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ کچھ نیا نہیں کر رہے ۔ ان کا کام بڑھکیں مارنا ہے اور یہ اپنا کام اچھے سے کر رہے ہیں۔
مخالف تنظیمیں سمجھ رہی ہیں کہ وہ ملک کو جمہوریت کی جانب لے جا رہی ہیں مگر ایسا نہیں ہے یہ لوگ انار کی کی طرف لے جار ہے ہیں۔ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو یہی کرتے تھے۔اس لئے ہمیں اس سب کی عادت ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More