پلازہ میں آگ لگنے سے 400 سے زائد دکانیں خاکستر! قصور وار کون، اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (اعتماد ٹی وی) لاہور کے علاقہ گلبرگ میں موجود پیس شاپنگ پلازہ میں گزشتہ رات 1 تا 1:30 بجے آگ بھڑک اُٹھی ۔

 

 

Advertisement

یکا یک ہی آگ نے پورے شاپنگ پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے بلند سے بلند تر ہوتے گئے۔ آگ کی اطلاع کسی راہگیر کی جانب سے ریسکیو 1122 کو دی گئی ۔

 

 

Advertisement

1122 ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ کی اطلاع ملتے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔ لیکن آگ بہت زیاد ہ زورآور تھی اور 1122 ریسکیو اہلکار کے مطابق ان کے پاس اتنے جدید آلات موجود نہیں جو آگ بجھانے میں معاون ثابت ہوں۔ آگ کی وجہ سے تقریبا 407 سے 450 دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔

 

 

Advertisement

آگ کی خبر پاتے ہی متعلقہ دکاندار پلازہ پہنچ گئے اور آگ کی شدت دیکھنے کے باوجود دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش شروع کر دیں۔ اور کچھ لوگ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہو گئے۔ آگ کے ایک فلور سے دوسرے فلور پر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اے سی کے کمپریسر اور چلر پھٹنے سے دھماکوں کی آواز سے فضا گونج اُٹھی۔

 

 

Advertisement

آگ کے وجہ سے پلازہ کی چھت پر موجود سولر پینل بھی جل گئے۔ جن کے قیمت لگ بھگ دو کروڑ روپے تھی۔ دکانداروں نے پلازہ انتظامیہ و مالکا ن پر الزامات عائد کئے ہیں کہ یہ آگ لگی نہیں ہے بلکہ مالکان کی جانب سے لگائی گئی ہے اس کے برعکس پلاز ہ میں ہنگامی طور پر آگ بجھانے کا کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ۔

 

 

Advertisement

 

پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارووائیوں میں رُکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتا ر کر لیا ہے۔
مسلسل 8 گھنٹوں کی زور آزمائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور پلازہ جلنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا سامان جل چکا ہے۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago