Headlines

    گرمی نے آتے ہی اپنا آپ دکھا دیا رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے حیران کن رپورٹ جاری کر دی

    لاہور (اعتماد ٹی وی) موسم بہار کے رخصت ہونے کے ساتھ موسم گرما کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہفتے میں ملک میں گرمی بڑھے گی۔

     

     

    Advertisement

    گرمی کی اس لہر سے تیار فصلوں ، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ لاحق ہے۔گراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ دن میں درجہ حرارت اچانک بڑھ جائے گا۔ بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 9 سے دس ڈگر ی سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا یا اس سے بھی زیاد ہ بڑھ سکتا ہے۔

     

    ملک بھر خشک موسم کی وجہ سے فصلوں کا پانی کی کمی کا خدشہ ہے کسانوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے وہ فصلوں کا پانی دینے کا متبادل انتظام کریں۔
    پنجاب اور سند ھ میں گندم کی فصل کی کٹائی قبل از وقت کی جائے گی۔

    Advertisement

     

     

    گرمی کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد میں پولن میں اضافے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ محکمہ موسمیات نے سورج کی شعاعوں سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement