اہم خبریں

“آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں اپوزیشن کو ہر گھنٹے بعد ایک سرپرائز دیں گے” شیخ رشید نے نیا کٹا کھول دیا

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت بھی کھل کر کھیلنے کے لئے میدان میں آگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے 24 گھنٹے اور مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے تو کچھ اثر نہ دکھا سکے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے میدان میں آتے ہی اعلان کر دیا کہ حکومت مخالف اتحادیوں کو اب 24 گھنٹو ں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد سرپرائز ملے گا۔

 

 

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس تحریک میں کامیابی کا سہرا وزیر اعظم کے سر باندھا جائے گا اور مخالفت کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ اپنے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ ہی کھڑے رہیں گے۔

 

 

Advertisement

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ جیسا پہلے بھی کہتا آیا ہوں اتحادی موجود حکومت کے ساتھ ہیں اب اس بات کا اندازہ اپوزیشن کو بھی بخوبی ہو جائے گا۔

 

Advertisement

 

 

متحدہ قومی موومنٹ تو پہلے ہی تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے اور ایم کیو ایم کے اراکین سمجھدار و باشعور افراد ہیں۔ ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے وہ حکومت کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا ہی آگے بھی ہوگا ہر گھنٹے بعد ایک اتحادی حکومت کی حمایت کا اعلان کرے گا۔ ایک روز قبل شیخ رشید کے بیان کے بعد مسلم لیگ ق حکومت کے اراکین سے نالاں تھی لیکن شیخ رشید نے اس کشیدگی کو کم کر دیا اور مزید اس پر مہر مسلم لیگ ق کے رہنما اور قومی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے لگا دی کہ مسلم لیگ ق موجود حکومت کی حمایت میں کھڑی ہے ۔

 

 

Advertisement

 

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جمہوری نظام میں اسمبلیوں کو مدت مکمل کرنی چاہیے ہم بھی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ سچے اور کھرے انسان ہیں اور ا ن کی نیت پر مجھے کوئی شک نہیں۔ میں نہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہا ہوں اور نہ ہی موجودہ وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago