لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے لئے متحد ہوئی جماعتوں نے تحریک عدم اعتما د کے نام سے تحریک چلائی اور اس میں مسلم لیگ (ق) کو بھی شمولیت کی دعوت دی۔
شمولیت کے لئے وزراتوں کی تقسیم بھی طے کی گئی۔ ہر کسی کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت مخالف اتحاد کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔
ایسے میں کسی پارٹی کے کارکنان کی آپسی رنجش بہت سے لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔ ایسا ہی ایک بیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز نے میزبا ن کے سوال کے جواب میں دیا۔ جس کو سن کو تماشائی ہنسی سے لوٹ پوٹ گئے۔
میزبان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حمزہ شہباز کا نام دیا اور پوچھا کہ آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ کیا مسلم لیگ ن کے پاس رہے گا ؟ اور اگر رہے گا تو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بن رہے ہیں؟
جس پر ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز نے پنجابی زبان میں ایک دلچسپ مثال دی” سارا پنڈ مر جائے میراثی کی باری نہیں آنی” یہ بات سنتے ہی میزبان سمیت ناظرین کی ہنسی چھوٹ گئی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ بات قبل از وقت ہے تاہم حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔ یہ بیان حمزہ شہباز شریف کے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے ۔
اس سے قبل حمزہ شہباز شریف نے خود میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہوں اور جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان کے گروہ سے ملاقات بھی اسی کوشش کا نتیجہ ہے انشاء اللہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ میں خود ہو نگا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More