اہم خبریں

کرینہ کپور اب کہاں جلوہ فروز ہونگی، انہوں نے خود ہی اپنے مداحوں کو بتا دیا

ویب سیریز کی مقبولیت کے بعد کرینہ کپور کا بڑا فیصلہ۔

 

آن لائن (اعتماد ٹی وی) جد ید دور میں جہاں سوشل میڈیا بہت طاقتور بن کر اُبھرا ہے اتنا ہی ویب اسٹریمنگ سائٹس بھی مقبولیت میں کم نہیں ہیں۔ نیٹ فلکس کی طرح بہت سی سائٹس کے ویب سیریز دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں ۔ بڑے پردے کے اداکاروں کا رجحان بھی اس سمت ہو گیا ہے۔

Advertisement

 

کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی “بے بو” نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جلوہ افروز ہونگی۔ یہ اعلان انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا ہے۔ کرینہ نے اپنے مداحوں کو بتا یا ہے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی فلم میں کام کر رہی ہیں جس کی کہانی جاپانی ناول سے لی گئی ہے۔

 

Advertisement

 

فلم کا نام “دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس” تجویز کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار سوجوائے گھوش اور پروڈیوسر اکشے پوری اور ثیوا کامنی ہیں۔ اداکارہ کرینہ نے بتایا کہ جہانگیر کی پیدائش کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہے اس لئے وہ اس کو لے بہت پر جوش ہیں مزید یہ کہ ان کی بہت عرصے سے ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے کی خواہش تھی۔

 

Advertisement

 

فلم کی کاسٹ کے حوالے کرینہ نے کہا کہ بہت اچھی کاسٹ کی گئی امید ہے فلم سب کو پسند آئے گی۔ کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے متعلقہ پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور کرشمہ کپور بھی اس سلسلے میں پیچھے نہیں رہیں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago