پاکستان کے صوبے میں زلزلہ ! لوگ گھروں سے باہر نکل آئے!!
پاکستان کے صوبے میں زلزلہ ! لوگ گھروں سے باہر نکل آئے!!
لاہور (اعتماد ٹی وی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ آئی۔ زلزلہ محسوس ہونے پر لوگ گھر سے باہر نکل آئے اور استعفار و کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں پیر محل ، دیپالپور اور چیچہ وطنی میں آج صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا وقت صبح سات بج کر چون منٹ(7:54) نوٹ کیا گیا۔
زلزلے کے بعد سے اب تک کوئی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تا حال نہیں ملی۔ زلزلے کے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور انھوں نے گھروں سے باہر کا رُخ کیا۔
زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 201 کلومیٹر زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے جو افغانستان ریجن سے ملتا ہے۔
افغانستان کے مرکز کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی محسوس ہوئے اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
۔