Headlines

    زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    پاکستان کے صوبے میں زلزلہ ! لوگ گھروں سے باہر نکل آئے!!

     

     

    Advertisement

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پنجاب کے مختلف  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ آئی۔ زلزلہ محسوس ہونے پر لوگ گھر سے باہر نکل آئے اور استعفار و کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں  پیر محل ، دیپالپور اور چیچہ وطنی میں آج صبح  کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا وقت  صبح سات بج کر چون منٹ(7:54)  نوٹ کیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    زلزلے کے بعد سے اب تک کوئی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تا حال  نہیں ملی۔ زلزلے کے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور انھوں نے گھروں سے باہر کا رُخ کیا۔

     

     

    Advertisement

     

    زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 201 کلومیٹر  زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش  بتایا گیا ہے جو افغانستان ریجن سے ملتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    افغانستان کے مرکز کی وجہ سے  زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں بھی محسوس ہوئے  اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

     

    Advertisement

     

    ۔

    Advertisement