فیس بُک سوشل میڈیا کے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سائٹ ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے جس سے صارفین کی اس میں دلچسپی بنی رہے۔
فیس بک نے اس سلسلے میں انسٹا گرام کو بھی ساتھ ملا کر میٹا نیٹ ورک قائم کیا۔
میٹا نیٹ ورکس کے فیس بُک وانسٹا گرام اکاؤنٹس کے ٹک ٹاک پر موجود ہونے پر صارفین حیران ہوگئے کیونکہ سوشل میڈیا کا سب سے بڑا حریف اس وقت ٹک ٹاک چائنیز ایپ ہے۔ جس کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ اور لوگوں کا رجحان ٹک ٹاک کی جانب بڑھتا جار ہا ہے۔
فیس بک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا اور فیس بک کے صارفین نے اس کو شئیر کیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے اس اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ اکاؤنٹ اصلی ہے ۔فیس بُک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو اب تک قریباً 23 ہزار لوگ فالو کر چکے ہیں لیکن اس اکاؤنٹ کو بنانے کے بعد سے اب تک اس پر کسی قسم کی کوئی پوسٹ نہیں لگائی گئی۔
فیس بُک کے اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا گیا ہے کہ اکیلے منزل کی جانب بڑھنے کی بجائے اگر مل کر چلا جائے تو مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی فیس بُک کا گوگل پلے سٹور کا لنک بھی لگایا گیا ہے۔فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام کا اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک پر موجود ہے جس پر پروموشنز کے متعلق معلومات دی جاتی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More