بڑھتی گرمی کے اس موسم میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ملک بھر گرمی کی لہر دوڑ گئی۔ اور درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی اور جو گھروں سے نکلتے ہیں وہ سورج کی شعاعوں سے حفاظت کے لئے سن بلاک کریمیں استعمال کریں۔
تاہم آج محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم بدلاؤ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور گرمی سے گھبرائے شہریوں کو خوشخبری دی ہے کہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
پنجاب کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سرگودھا، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، اوکاڑہ ، بہاولپور، خوشاب ، میانوالی، ساہیوال ، ملتان، گجرات اور لاہور میں بھی بارش کا امکا ن ہے ۔ 19 مارچ بروز ہفتہ کو اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور شمالی بلوچستان و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ آندھی کا بھی امکان ہے۔
جمعے کے روز ملک بھر میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کے وقت سے موسم میں بدلاؤ کے اثرات ہو نگے۔اور ہفتے تا بدھ تک ملک کے پیشتر علاقوں میں آندھی و طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More