Headlines

    “پاکستان کی عوام کو عادت نہیں ہے اتنا ایماندار لیڈر دیکھنے کی اس لئے ان سے ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ کیونکہ عمران خان نے جو تاریخ رقم کی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں۔۔” سابقہ سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی عوام کی آنکھیں کھول کر رکھ دی

    پاکستان کا جو معیار آج اقوام متحدہ میں بلند ہوا ہے یہ صرف عمران خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آنے کا مقصد ہی کرپشن سے نجات اور پاکستان کے نظام کو ریاست مدینہ بنا نا تھا۔ اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھرپور کوششیں کیں ۔ انھوں نے ملک میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے مطابق زندگی گزارنے کی بات کی۔

     

    Advertisement

     

    نوجوان نسل کو بھی اسوہ حسنہ ﷺ کی پیروی کر نے کی تلقین کی۔ پاکستان کے متعلق جو بھی غلط خبریں گردش کر رہی تھیں ان کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ۔ اقوام متحد ہ میں کشمیر کے حق میں بات کی ۔ توہین رسالت کے متعلق قانون سازی کی۔ ملک بھر کے افراد کو تحفظِ ناموس رسالت سے متعلق قانون کو ہاتھ میں لینے سے منع کیا۔

     

    Advertisement

     

    ایسا ایک بیان پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ نے شمشاد احمد خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے جو ایسا ایماندار لیڈر پاکستان کو ملا ہے ۔ آپ کو ان کے متعلق کسی بھی چیز کا ایسے پتہ نہیں چلے گا کہ ان کی حکومت میں کیا فائدہ ہوا ہے؟

     

    Advertisement

     

    انھوں نے پاکستان میں جو تبدیلی لائی ہے وہ ملکی سطح پر نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر لائی ہے۔ یہ عمران خان کا ہی کام ہے کہ انھوں نے ایسے وقت میں پاکستان کو تھاما جب پاکستا ن مسلسل نیچے کی طرف جا رہا تھا۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ بھارت میں کھڑے ہوکر مودی کے سامنے پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    سابق سیکرٹری نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو عادت نہیں ہے اتنا ایماندار لیڈر دیکھنے کی اس لئے ان سے ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ کیونکہ عمران خان نے جو تاریخ رقم کی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسا کسی سفیر و سفارت خانے کا کردار نہیں دیکھا گیا۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement