اہم خبریں

آخر کار حکومت کے منحرف اراکین کے بارے میں حکومت کا سافٹ کارنر، نیا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے لئے وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل

 

 

Advertisement

اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آیا ۔ انھوں نے کہا کے حکومتی ادارے ایک جگہ متحد ہیں ۔ جو لوگ ساتھ چھوڑ گئے ہیں ا ن کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں جب چاہے واپس آ سکتے ہیں ۔

 

 

Advertisement

لیکن کوئی بھی وقت پر ہی اچھا ثابت ہوتا ہے اگر وقت گزر جائے تو پھر آپ کا آنا نہ آنا معنی نہیں رکھے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا ہمیشہ جیت ان کی ہوتی ہے جو مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے۔ جس نے عمران خان کو دھوکہ دیا ہے اس کو خود ہی اس کا احساس ہو جائے گا۔ ایسی سازشیں عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ ایسے معاملات کے بعد وہ مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

 

 

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ جیسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنا اقتدار مکمل کیا ہے اسی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی اپنا حکومتی وقت مکمل کرے گی۔مزید کہا کہ سندھ ہاؤس سے ہمیں فون آرہا ہے کہ ہمیں یہاں روکا گیا ہے باہر نہیں نکلنے دے رہے ۔

 

 

Advertisement

ایک غیر رسمی انٹرویو کے دوران کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑا ہے ان کے عوام کا غصہ حق بجانب ہے۔

 

ہمارا بس اتنا مقصد ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ دے کر اپنے حلقوں سے جا کر الیکشن لڑیں اور جیتیں ۔ حکومت مخالف تنظیموں کی خواہش ہے کہ عمران کو بلیک میلنگ کے ذریعے سیٹ سے ہٹا دیں گے ایسا نا ممکن ہے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔حالات کو اس موڑ پر نہ لے جائیں کہ کل کو ایک ساتھ بیٹھ بھی نہ سکیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago