وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بلاول کے بیان پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے، اپوزیشن کی ہوائیاں چھوٹ گئی۔

    بلاول بھٹو زرداری کے او آئی سی اجلاس میں رُکاوٹ پیدا کرنے کے بیان پر شیخ رشید کا جواب۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کو کڑے الفاظ میں کہا کہ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں کروایا گیا تو ہم اسمبلی ہال سے باہر نہیں نکلیں گے اند ر ہی بیٹھ کر دھرنا دیں گے اگر حکومت میں دم ہے تو پھر او آئی سی اجلاس کر کے دکھائے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پر امن طریقے سے احتجاج کیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    بلاول بھٹو کے اس بیان پر شیخ رشید کا رد عمل سامنے آیا ہے شیخ رشید نے کہا کہ کسی میں اتنی جرت نہیں ہے کہ او آئی سی کانفرس کو روکے گا۔

     

     

    Advertisement

    ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے ان کی تحریک کو بغیر کسی رُکاوٹ کے چلنے دیا ہے ۔ تو آج یہ ہمارے سامنے کھڑے ہو کر ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    او آئی سی اجلاس پاکستان کے اتنی اہمیت کا حامل ہے اور یہ لوگ پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کو رینجرز اور ایف سی کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    جس کسی میں دم ہے کچھ کر دکھائے ۔ بلاول کے تو ابھی دودھ کے دانت ہی نہیں ٹوٹے اور باتیں کر رہا ہے اجلاس روکنے کی۔

     

    Advertisement

     

    وزیر داخلہ نے کہا شہباز شریف کا بیان کہ اگلی حکومت میں تحریک انصاف شامل نہیں ہوگی بہت افسوس ناک ہے۔

     

    Advertisement

     

    شہباز شریف ایک سینئر سیاستدان ہیں اور ان کھلے دماغ سے ہر چیز کو دیکھنا چاہیے۔ ہم نے 21 جنوری 2022 کو قرار داد پیش کر کے 22 ،23 مارچ کے لئے ایوان کی منظوری لی ہے۔

     

    Advertisement

     

    ا و آئی سی کا اجلاس اسلام آباد پارلیمنٹ میں ہی ہو گا ۔ یہ کوئی کرکٹ میچ تو نہیں ہے اگر ایک جگہ نہیں فری تو دوسری جگہ حاصل کر لو۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement