اہم خبریں

اچانک گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے، ڈاکٹر نے کیسے مشروبات کے ساتھ ساتھ اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لئے متعدد پھلوں کا استعمال لازمی بنا لے، جانئے تفصیل۔۔

موسم گرما میں کیسے مشروب صحت کے لئے مفید ہیں؟

 

 

Advertisement

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) موسم گرما کی آمد ہی ہوتی ہے پسینے کی وجہ سے پیاس زیاد ہ لگتی ہے گزشتہ چند سالوں سے گرمی کا زور زیادہ ہوتا ہے اورطبی ماہرین لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کر تے ہیں۔ گرمیوں میں تمام لوگوں کو پانی زیادہ پینے کی تلقین کی جاتی ہے۔

 

 

Advertisement

پسینے کی وجہ سے جسم سے نمکیات کا اخراج ہوتا ہے اور جسم میں کمزوری بڑھ جاتی ہے کمزوری کی وجہ سے کچھ افراد کو چکر آتے ہیں کچھ کے مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ہے۔ انسان تھکاوٹ محسو س کر تا ہے اور گرمی کے باعث کچھ نظام انہضام بگڑ کر رہ جاتا ہے معدے میں گرمی کی وجہ سے بھوک نہیں لگتی۔

 

 

Advertisement

ڈاکٹر موسم گرما میں ایسے پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جن میں پانی زیادہ ہو ۔ تربوز، کھیرا وغیرہ اسکے علاوہ مشروبات کا استعمال کریں۔ لیموں کی سکنجبین، املی کا شربت، صندل ،الائچی اور ستو کا شربت قابل ذکر ہیں۔ ان کے استعمال سے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی ۔

 

 

Advertisement

آج کل سوشل میڈیا پر ایسے بے شمار ڈیٹوکس واٹر بنائے جاتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے معدے کی گرمی بھی دور ہوتی ہے اور بھوک بھی کم لگتی ہے۔

 

 

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ گرمی بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ کچی لسی بھی ٹھنڈے مشروبات میں سر فہرست ہے۔ اس میں نمکیات کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
اس کے علاو انار کا جوس ، فالسہ کا جوس ، تربوز کا جوس اور گنے کا جوس بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago