اہم خبریں

جانوروں میں بیماری کی وجہ سے دودھ کی قیمت میں واضح کمی کر دی گئی لیکن عوام پھر بھی لینے کو تیار۔۔ صورتحال مید بگڑنا شروع۔۔

جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے گوشت و دود ھ کی فروخت میں کمی!

 

 

Advertisement

کراچی ( اعتماد ٹی وی ) حال میں جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری دیکھنے میں آئی تو ماہرین کی جانب سے گائے کا گوشت و دودھ استعمال کرنے کی مناہی کر دی گئی لیکن بعد میں ماہرین نے عوام کو خوشخبری دی کہ بیماری پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس بیماری کی ویکسین بھی تیار کر لی گئی اس لئے اس بیماری کے اثرات جانوروں کے دودھ و گوشت میں موجود نہیں۔

 

 

Advertisement

 

لمپی اسکن کی بیماری فی الحال صوبہ سندھ کے جانوروں میں نظر آئی ہے۔ بیماری کی وجہ سے کراچی میں گائے کے دودھ کی فروخت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ کرونا وباء کے بعد اس نئے وائرس سے سب ہی خوف کا شکار ہیں۔

 

Advertisement

 

کراچی کی سب سے بڑی دودھ منڈی جس کو بھینس کالونی کہا جاتا ہے ۔ وہاں دودھ کی فروخت کی شرح میں 40٪ کمی دیکھی گئی ہے۔

 

Advertisement

 

ڈیری فارمز والوں کے مطابق اب تک اس بیماری کی وجہ سے منڈیوں میں دودھ کی فی من قمیتوں میں 2500 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔ اور جو دودھ بازار میں 120 تا 150 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا اب اس کی قیمت کم ہو کر صرف 80 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

 

Advertisement

 

دودھ کی قیمتوں میں کمی نے شہریوں کے شبہات کو یقین میں بدل دیا ہے کہ اگر بیماری نقصان دہ نہیں ہے تو دودھ کیوں سستا بیچا جا رہا ہے۔

 

Advertisement

 

شہری دود ھ کی قیمت کم ہونے باوجو د دودھ خریدنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں دودھ کو 70 روپے فی لیٹر بیچا جا رہا ہے اور دودھ کی شرح فروخت میں اضافے کے لئے ایک لیٹر کے ساتھ ایک لیٹر فری کی آفرز بھی دی جا رہی ہیں۔

 

Advertisement

 

تاہم مویشوں میں لمپی اسکن کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے تازہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد ستائیس ہزار سات سو چونتیس سے بڑھ چکی ہے۔

 

Advertisement

 

اس بیماری کے سب سے زیادہ شکار کراچی کے جانور ہوئے ہیں جن کی تعداد تقریبا سولہ ہزار چار سو چوبیس ہوگئی ہے۔ بیماری کے وجہ سے دو سو پچیس جانور اب تک مر چکے ہیں۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago