اہم خبریں

پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی، پاکستان نے بڑا کیس جیت لیا، 11 ارب روپے کی بچت۔

پاکستان کے صوبہ میں نوکریاں ہی نوکریاں اور خوشحالی!

 

 

Advertisement

اسلا آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں پاکستانی عوام کو خوشخبر ی دی ہے کہ ریکوڈک کیس میں جیت کر پاکستان 11 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچ گیا ہے ۔ ریکوڈک معاملہ اصل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سرمایہ کاری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی مد میں کیا گیا تھا ۔

 

ریکوڈک دراصل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں موجود ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو کے سونے اور تانبے کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ یہاں سونے کا بڑا ذخیر ہ موجود ہے جو کہ دنیا بھر میں موجود سونے کے ذخائر میں پانچویں نمبر پر ہے۔

Advertisement

 

 

یہ قصبہ ایران اور افغانستا ن کی سرحد کے قریب موجود علاقے نوکنڈی سے قریباً 70 کلومیٹر شمال مغرب میں صحرائی علاقے میں واقع ہے۔

Advertisement

 

 

ٹیتھان نامی یہ علاقہ تین ممالک میں پھیلا ہوا ہے جن میں پاکستان ، ایران اور ترکی شامل ہیں۔ریکوڈک کیس گزشتہ دس سالوں سے چل رہا تھا اب اس میں پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت سے باہر مذاکرات کے ذریعے اس کو حل کیا گیا ہے اس سلسلے میں نئے معاہدے پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔ اور پاکستان کو 11 ارب ڈالر قرضے سے نجات ملی ہے۔

Advertisement

 

 

وزیراعظم پاکستان نے بالخصوص بلوچستا ن کی عوام کو خوشخبری دی ہے کہ اس معاہدے کا 25 فیصد حصہ بلوچستان کے لئے وقف ہو گا ۔ اور اس معاہدے کی وجہ سے بلوچستان میں تقریباً آٹھ ہزار نوکریاں نکلیں گی اور بلوچستا ن کا خوشحالی کی جانب سفر شروع ہو گا۔

Advertisement

 

 

اس نئے معاہدے کی وجہ سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی جس سے پاکستان کی معشیت مضبوط ہو گی۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago