عوا م کے لئے فیصلے کا وقت آگیا ہے کس کا ساتھ دینا ہے کس کا چھوڑنا ہے؟ وزیراعظم
سوات ( اعتماد ٹی وی ) وزیر اعظم عمران خان نے آج مالاکنڈ کی ڈویژن تحصیل درگئی میں عوا م سے خطاب کیا اور عوام کو مطلع کیا کہ ہماری حکومت میں پاکستان کی معشیت کو فروغ ملا۔ پاکستان کی اہمیت دیگر ممالک کی نظر میں بڑھی ۔ ہم نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے لئے آواز بلند کی۔ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا تاکہ معشیت مستحکم ہو ۔
اس کے علاوہ ہم نے ان تمام معاہدوں کو ختم کیا جن میں پاکستان کو نقصان ہو رہا تھا اور نئے معاہدوں کے فیصلے کئے۔ پاکستان کا کرنٹ خسارہ کم کیا۔ ہماری جماعت پچھلے 25 سالوں سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔ آج ہمارے کچھ اراکین اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہوئے مخالفین سے مل گئے ہیں ۔
وہ نہیں جانتے کہ یہ کتنی بڑی اور برُی سازش ہے وہ اس سازش کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ اب بھی وقت ہے واپس آجائیں ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
عمران خان نے منحرف کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار پاکستان کے مستقبل کی خاطر آ ئے تھے ہمارا مستقبل نوجوان نسل ہے اور ہمارے نوجوان کو ہر چیز کے متعلق علم ہے آج کل سوشل میڈیا جتنا مقبول ہے ایسے دور میں کوئی کچھ چھپا نہیں سکتا ۔
آپ کو آج بھی دوستانہ انداز میں حالات کی سنگینی سے بآور کروا رہا ہوں اپنی نسل کے مستقبل کے لئے واپس لوٹ آئیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ سندھ میں جو ضمیر کے خریداروں نے نوٹوں کی بوریاں رکھیں ہیں وہ پاکستان کا مستقبل نہیں ہیں۔
دولت وقتی لذت دے سکتی ہے لیکن مستقل نہیں۔میں عوام کے ساتھ ہوں اور عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتا ہوں اور ریاست مدینہ تلواروں اور تیروں کے زور پر نہیں بنی بلکہ اخلاقیت کے سلوک سے بنی ہے اور میں بھی اخلاقیت کا درس دیتا ہوں۔
میر ے پاس دو راستے ہیں یا چوروں کا ساتھ دوں انگی جائز ناجائز ہر بات مان لوں یا پھر اپنے ماضی کے مطابق کرپشن کے خلاف ڈٹا رہوں۔ میں دیندار انسان ہوں۔
اسلام ایک ایسا دین ہے جو کسی کو کسی کے سامنے جھکنے سے منع کرتا ہے ہم ایک اللہ کی واحدانیت پر یقین رکھتے ہیں اور کلمہ گو ہیں میں بھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا ۔
جس طرح ریکوڈک کیس میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو 11 ارب ڈالر کے قرضے سے نجات دلائی اسی طرح پاکستان کو کرپشن اور چوروں سے نجا ت دلاؤں گا ان کی تحریک عدم اعتماد اللہ کے حکم سے کامیاب نہیں ہو گی ۔ یہ وقت کڑا ہے عوام کو ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
دوسری حکومت پر عزم ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کو بری طرح شکست دے گی جبکہ اپوزیشن کا بھی دعوی ہے کہ ان کے نمبرز بھی پورے ہیں اس لئے وہ وزیراعظم کو گھر بھیج کر ہی سانس لینگے ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More