اہم خبریں

“عمران خان ڈی چوک میں 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کی بجائے۔۔۔۔ ” مریم نواز نے عمران خان کو انوکھا مشورہ دے دیا

دوسروں کو سدھارنے کی بجائے وزیراعظم پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ مریم نواز

 

 

Advertisement

لاہور (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی بلاول بھٹو زرداری کی نقل اُتارنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔

 

 

Advertisement

مریم نواز نے کہا عمران خان کو کس نے حق دیا کہ کسی کو اُلٹے نام سے پکاریں۔ اگر کسی کی زبان غلطی سے پھسل جائے تو یہ بات پکڑ لیتے ہیں اور کسی دوسرے کی نقل اُتارتے ہوئے تو مسخرے لگتے ہیں ان کو ایسی حرکات زیب نہیں دیتی۔

 

 

Advertisement

مریم نواز نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل ہم نیوٹرل لفظ بہت زیاد ہ سن رہے ہیں اور ہنسی آ رہی ہے کہ کون لوگ نیوٹرل ہونے کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی حکومت میں کسی ایک ادارے کو نیوٹرل رہنے نہیں دیا۔

 

 

Advertisement

اور ہر کسی کو مخالفین کے پیچھے لگا دیا ہے۔ کیا عمران خان چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کا پاکستان میں کوئی وجود ہی نہ رہے۔

 

 

Advertisement

اس ایک نیوٹرل لفظ نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد ہلا دی ہے۔ اور جب ان کی اپنی جماعت متحد نہیں رہی تو یہ اپوزیشن کو جانور کہہ کر مخاطب کرتے ہیں کسی چور کسی کو کچھ کہتے ہیں۔

 

 

Advertisement

ان کے دور میں مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ اب تو ان کو مشور ہ ہے کے ڈی چوک میں دس لاکھ لوگ لانے کی بجائے بس 172 ووٹ پورے کرلیں۔

 

 

Advertisement

 

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے مکافات کا عمل شروع ہو چکا ہے انہوں نے ن لیگ کے قائد اور ان کی بیٹی کو جیل میں ڈالا اور اب تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے کو عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ہمیشہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر میری حکومت چلی گئی تو میں ان کے مزید خطرناک ہو جاؤں گا ۔ ان سے پہلے کسی بھی حکمران نے ایسی باتیں نہیں کی۔

 

Advertisement

 

 

کچھ عرصہ قبل یہ امریکہ سے فون کا انتظار کر رہے تھے اور آج خود مختاری کی بات کر رہے ہیں ان کے اپنے قول و فعل میں تضاد ہے ان کو کسی دوسرے دشمن کی کیا ضرورت اپنے دشمن یہ خود ہی ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

اصولاً تحریک عدم اعتماد کے چود دن کے اندر اندر اسمبلی کا اجلاس بلایا جاتا ہے لیکن اس حکومت میں اس آئین کی پاسداری نہیں کی جا رہی اور ان کی سزا آرٹیکل چھ ہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بطور وزیر اعظم امیدوار شہباز شریف ہی ہیں یہ بات اٹل ہے۔

 

 

Advertisement

 

جبکہ حکومت پرعزم ہے کہ وہ تحریک عدم کو تاریخی ناکامی سے دو چار کرینگے دوسری طرف اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ ان کے نمبر پورے ہو گئے ہیں اور وہ اب عمران خان کو گھر بھیج کر ہی سانس لینگے ۔

 

Advertisement

 

اسی سلسلے میں اپوزیشن کی طرف سے کراچی میں ایم کیو ایم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اتاڑنے کے لئے ان سے ووٹ کی درخواست کی جس پر ایم کیو ایم نے فورا جواب دینے سے اجتناب کیا اور وقت مانگ لیا ۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago