اہم خبریں

یوم پاکستان کے موقع پر، وزیراعظم عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا

یوم پاکستان کے موقع پر وزیرا عظم نے دیا عوام کو پیغام ۔

 

 

Advertisement

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہر مذہبی و قومی تہوار پر عوام کو بالخصوص مبارکباد کے ساتھ ایک پیغام بھی دیتے ہیں جیسا کہ انھوں نے شب برات کے موقع پر جاری کیا تھا ۔ آج ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 

 

Advertisement

 

ایسے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں ملکی نظام کو چلانے کے لئے قائداعظم کے اُصولوں کی ضرورت ہے انھوں نے جو ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا سبق دیا دنیا بھر میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔

 

Advertisement

 

 

قائد اعظم نے مسلمانوں کو صوبوں کی تقسیم سے باہر نکلنے کا درس دیا اور بتایا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں نہ کوئی پنجابی ہے نہ کوئی سندھی نہ کوئی بلوچی ہے اور نہ ہی کوئی سرحدی۔ آپ سب لوگ مسلمان ہیں اور پاکستان ایک اللہ کے نام پر حاصل کیا جانے والا مسلم ملک ہے۔

Advertisement

 

 

وزیرا عظم نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے پاکستا ن کے لئے کی گئی جدوجہد کا۔ اور اس دن ہم اپنے بانی قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو اس بات کا علم ہونا چاہیے۔

Advertisement

 

 

کہ اس ملک کی ترقی و خوشحالی کا انحصار محنت و دیانتداری میں چھپا ہے۔ میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتا ہوں اور اس کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں۔

Advertisement

 

ملک میں غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے بہت سا کام کر نا ہوگا اس کے لئے سب سے پہلے فرقہ واریت اور ذات پات کی تقسیم سے نکلنا ہو گا۔

 

Advertisement

 

ماضی کی حکومت نے ملک کے فائدے کو اپنے ذاتی فائدے کی نذر کر دیا ہے۔ اب ہمیں ملک کی ترقی میں رات دن کوشش کرنی ہوگا ۔ عوام میرا ساتھ دے گی تو انشااللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر گا۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago