18 فروری سے لاپتہ ہوئے دو بچے ایمزون کے جنگل سے 25 دن بعد بازیاب۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) گلوکون اور گلیسن نامی بچے 18 فروری 2022 کو ایمزون کے جنگل میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ سرکاری سطح پر ان کی تلاش ایک ہفتہ جاری رہی ۔ بعدازاں اس کو ختم کر دیا گیا کیونکہ ایمزون کا جنگل دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے اس میں گم شدگان کا مل جانے معجزے سے کم نہیں۔
دونوں بچوں کی عمر تقریباً نو سال اور سات سال ہے بچے جنگل میں شدید غذائی قلت کا شکار ہو گئے جنگل میں بارش اور تالاب کا پانی پی کر گزارہ کیا اور خوراک کی شکل میں جنگلی پھلوں کا استعمال کیا جس کی وجہ ان کی موجودہ حالت کافی تشویشناک ہے۔
گلوکون اور گلیسن کو بروز منگل ان کے ایک رشتے دار نے تلاش کیا ۔ بچے اپنے گھر سے قریباً 35 کلو میٹر دور لاپتہ ہوئے تھے۔
بچوں کے عزیزو اقار ب میں سے ایک شخص جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا تھا اس روز بھی وہ جنگل میں تھوڑا دور گیا تو اس کو بچوں کے قدموں کے نشانات ملے جن کے تعاقب کے ذریعے اس نے بچوں کو تلاش کیا ۔
بچوں نے جنگل میں جنگلی پھل سرفہ کھایا۔ بچوں کی والدہ نے بتایا کہ عموماً یہ پھل استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ پھیل چکنائی و کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
والدہ نے بتا یا کہ ان کا بڑا بیٹا مچھلی کے شکار کے لئے جاتے وقت اس پھل کو ساتھ لے کر جاتا ہے اور اسی کے ذریعے اپنی غذائی ضرورت کو پورا کر تا ہے۔
محکمہ صحت کے کو آرڈینیٹر جنوریو کارنیز وداکونہ نیٹو نے بتایا کہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کو ہسپتال داخل کیا گیا ہے اوروہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ تاہم ان کی زندگی کو ابھی بھی خطرہ لاحق ہے۔
جنگل میں گمشدگی کے دوران چھوٹا بھائی پانی اور خوارک کی کمی کے باعث نڈھال ہو گیا ۔جس کو بڑے بھائی نے اپنی کمر پر اُٹھائے رکھا۔ بہترین نگہداشت سے بچوں کا وزن بڑھ گیا ہے ۔
لیکن اس واقعے نے گزشتہ برس کے واقعے کی یاد دلادی جس میں ایک سیاحتی طیارہ ایمزون کے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ نے ایمزون میں 38 روز گزارے وہ بھی ایسے ہی غذائی قلت کا شکار ہوا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More