امریکہ میں حد سے زیادہ مہنگائی کی وجہ سے شہری کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) ایشیائی ممالک میں مہنگائی کے متعلق باتیں ہر کوئی کرتا ہے لیکن کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کا اثرامریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک پر ہوگا لیکن حقیقتاً ایسا ہی ہے۔ امریکہ میں مہنگائی حد سے تجاوز کر گئی ہے ایسے میں امریکی تاجر نے اہم فیصلہ کیا ۔
امریکی تاجر ڈاکٹر ولی ولسن امریکہ کے سابق مئیر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت فراہم کریں گے ۔ اس سے قبل وہ شکاگو میں اتنی ہی رقم کا پیٹرول تقسیم کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر ولی ولسن کے اس اعلان کے بعد سے پیٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں کی طویل لائن لگنا شروع ہو گئی ہے اور صبح سات بجے سے لوگ مخصوص پٹرول پمپس کی جانب نکل پڑتے ہیں۔ ڈاکٹر ولی ولسن نے دس لاکھ ڈالر کے پیٹرول کے بعد دولاکھ ڈالر کا مزید ایندھن بھی فراہم کیا ہے ۔
لیکن ڈاکٹر ولی ولسن کو یہ ہمدردی مہنگی پڑھ گئی کیونکہ پٹرول پمپس کے باہر موجود افراد کی لمبی قطار کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہو گیا۔ پولیس کو سارے انتظامات سنبھالنے پڑے ۔
دوسری مرتبہ جب انھوں نے یہ اعلان کیا تو بعض مقامات پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے حالانکہ منصوبے کے تحت 20 ہزار ڈالر کا پیٹرول 50 پیٹرول پمپوں پر مہیا کیا گیا۔
پیٹرول پمپس کو رقم کی ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ لوگوں نے اتنی افراتفری کے باوجود بھی ڈاکٹر ولی ولسن کا شکریہ ادا کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں انھوں نے عوام کا خیال کیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More