اہم خبریں

صدر پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو وارننگ جاری کر دی

ہمارے امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

 

 

Advertisement

اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس حوالے سے ایک ذمہ دار ملک ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن اور خوشحالی کی خواہش کی ہے اور اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

گزشتہ برس پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو باحفاظت بھارت کو سونپ کر دنیا میں امن کی مثال قائم کی ہے۔ لیکن ہماری امن کے لئے کی گئی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور وقت ضرورت ہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

Advertisement

 

 

پاکستان جو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے 48 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں اسلامی فلاحی جمہوری ریاست کا قیام ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

اس کے لئے ہمیں مؤثر اور مستحکم اداروں کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ بھی ضروری ہے۔ اقلیتوں کو تحفظ تبھی حاصل ہو گا جب ملک کا نظام عدل وانصاف کے تحت چلے گا۔

 

 

Advertisement

 

صدر پاکستان نے بھارت کے جموں و کشمیر میں کئے جانے والے کاموں کی مذمت کی ہے ۔ اس حوالے سے آئندہ 15 مارچ کے روز کو اسلامو فویبا کا دن منایا جائے گا ۔

 

Advertisement

 

 

جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کو ہمیشہ بھارت نے متزلزل کیا ہے۔ پاکستان کے تمام ادارے جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں اور امن قائم رکھنے کے خواہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کمزور ہیں ہم اپنے ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے نجات دلائیں گے ۔ ہماری افواج ملک کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتی ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago